23 جولائی 2015 - 10:59
تہران کے مضافات میں سیلابی کیفیت،۱۶افراد جانبحق

فورینزک پیتھالوجی تنظیم کے مطابق ایران کے تہران اور البرز کے صوبوں میں سیلاب اور شدید طوفان سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فورینزک پیتھالوجی تنظیم کے مطابق ایران کے تہران اور البرز کے صوبوں میں سیلاب اور شدید طوفان سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے.

اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران كے مضافات ميں شديد طوفان كے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوئے اور صوبہ البرز ميں سيلاب سے چھ افراد ہلاك ہوئے جبكہ ہلاك ہونے والے 5 افراد كي ابھي تك شناخت نہيں ہوسكي.
تہران اور اس كے مضافات ميں موسم گرما ميں غير متوقع شديد طوفان اور بارشوں كا آغاز 19 جولائي كو ہوا تھا.
سخت بارشوں اور كڑكتي بجلي اور تيز ہواؤں نے دارالحكومت كے شمالي، شمال مغربي اور مغربي حصوں كو تباہ كيا ہے.
شديد طوفان كے باعث عمارتوں،درختوں اور بجلي كي لائنوں كي شديد نقصان پہنچا ہے.
سيلاب كي وجہ سے بہت سے ديہات كو شديد نقصان ہوا مصروف پہاڑي روڈ چولس روڈ كو شديد نقصان ہوا اور البرز كے قريب دريا كرج ميں كئي گاڑياں بہہ گئيں.
سيلاب كي وجہ سے ديہي علاقوں ميں بڑے پيمانے پر تباہي ہوئي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲